16 اگست ، 2022
کراچی کی مقامی عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
کراچی کے ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج شرقی نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف مرحوم کی بیٹی دعا عامر کی اپیل پر سماعت کی۔
عدالت نے دعا عامر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا جو ایک شہری کی درخواست پر جاری کیا گیا۔
عامر لیاقت کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی اور ان کی بیٹی نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔