کھیل
17 اگست ، 2022

کامن ویلتھ گیمز : گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

ڈی جی اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے ایتھلیٹس کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر ویٹ لفٹرز پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں/ فوٹو جیونیوز
ڈی جی اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے ایتھلیٹس کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر ویٹ لفٹرز پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں/ فوٹو جیونیوز

کراچی: کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر  نوح بٹ وطن واپس  پہنچ گئے۔

 نوح بٹ کے علاوہ ویٹ لفٹر ہنزلا دستگیر، حیدر علی، والی بال ٹیم اور ان کے غیر ملکی کوچ اسلام آباد ائیرپورٹ  پہنچے جہاں  ان تمام افراد کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ڈی جی اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے ایتھلیٹس کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر  ویٹ لفٹرز پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

فوٹوجیو نیوز
فوٹوجیو نیوز

وطن واپسی پر  جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  نوح بٹ نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ  کرکٹ ٹیم کی طرح ہمارا استقبال ہوا، پی ایس بی کے ڈی جی نے  تمام قومی ایتھلیٹس کا استقبال کرکے اچھی روایت قائم کی ہے۔

دوسری جانب آصف زمان کا کہنا تھا کہ قومی ایتھلیٹس کو انعامات کے ساتھ ساتھ مزید اچھی تیاریوں کے موقع فراہم کریں گے، جس ایتھلیٹس کو بیرون ملک ٹریننگ  کے لیے بھیجنا ہو گا انہیں پورے موقع دیے جائیں گے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM