جیکولین کو منی لانڈرنگ کے 200 کروڑ میں سے تحائف ملے: انفورنسمنٹ ڈائریکٹوریٹ

سکیشن چندرا شیکھر نے جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کی رقم میں سے 5 کروڑ روپے سے زائد کے تحائف دیے: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ۔ فوٹو فائل
سکیشن چندرا شیکھر نے جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کی رقم میں سے 5 کروڑ روپے سے زائد کے تحائف دیے: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ۔ فوٹو فائل

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیا نے بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کے الزام میں نامزد کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سکیش چندرا شیکھر کے خلاف 200 کروڑ بھارتی روپے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو نامزد کیا ہے اور اس حوالے سے نئی دلی کی عدالت میں مقدمے کی ایک سپلیمنڑی چارج شیٹ بھی جمع کروائی گئی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عدالت میں جمع کرائی گئی پہلی چارج شیٹ میں سکیش چندرا شیکھر کی منی لانڈرنگ کے بارے میں بتایا تھا جبکہ سپلیمنٹری چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکیشن چندرا شیکھر نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو اسی منی لانڈرنگ کی رقم میں سے 5 کروڑ روپے سے زائد کے تحائف دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو معلوم تھا کہ انہیں جو رقم یا تحائف سکیش چندرا شیکھر کی جانب سے دی گئی ہے اس سے متعلق کیس چل رہا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکیش چندرا شیکھر نے اپنی قریبی ساتھی پنکی ایرانی کے ذریعے جیکولین فرنینڈس کو 5 کروڑ 71 لاکھ بھارتی روپے کے تحائف پیش کیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندرا شیکھر نے سری لنکن نژاد بالی وڈ اداکارہ کو تحائف میں گھر، قیمتی کار، برانڈڈ بیگ اور دیگر اشیا دیں۔

اس سے قبل جیکولین فرنینڈس بھی اعتراف کرچکی ہیں کہ انھیں سکیش چندرا شیکھر نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا قرض، 52 لاکھ بھارتی روپے کا گھوڑا اور 9 لاکھ بھارتی روپے کی بلی تحفے میں دی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیا نے بھارتی اداکارہ کے 7 کروڑ روپے کے اثاثوں کے حوالے سے بھی ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔

مزید خبریں :