دنیا
Time 17 اگست ، 2022

ایلون مسک کا انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا اعلان

ایلون مسک کی جانب سے ٹیم کی خریداری کے حوالے سے کی گئی ٹوئٹ کو پہلے 6 گھنٹوں کے دوران ہی 5 لاکھ سے زائد لائکس مل گئی تھیں — فوٹو: فائل
 ایلون مسک کی جانب سے ٹیم کی خریداری کے حوالے سے کی گئی ٹوئٹ کو پہلے 6 گھنٹوں کے دوران ہی 5 لاکھ سے زائد لائکس مل گئی تھیں — فوٹو: فائل

دنیا کے امیر ترین کاروباری شخصیت ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا اعلان کر دیا۔

ٹیسلا موٹرزکے چیف ایلون مسک نے سوشل میڈیا پرانگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا اعلان کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔

ٹیسلا موٹرزکے چیف ایلون مسک نے سوشل میڈیا پرانگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا اعلان کرکے لوگوں کو حیران کردیا — فوٹو: اسکرین شاٹ
ٹیسلا موٹرزکے چیف ایلون مسک نے سوشل میڈیا پرانگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا اعلان کرکے لوگوں کو حیران کردیا — فوٹو: اسکرین شاٹ

اپنے اعلان سے کچھ دیر بعد ہی ٹیسلا چیف نے مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کی تردید بھی کردی، انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ان کا انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا اعلان مذاق ہے اور وہ کھیلوں کی کوئی ٹیم نہیں خرید رہے۔

شمالی انگلینڈ کے اس معروف فٹ بال کلب کے ٹوئٹر پر 32 ملین سے زائد فالوورز ہیں، ایلون مسک کی جانب سے ٹیم کی خریداری کے حوالے سے کی گئی ٹوئٹ کو پہلے 6 گھنٹوں کے دوران ہی 5 لاکھ سے زائد لائکس مل گئی تھیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایلون مسک کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا گیا تھا تاہم ان کے خریداری سے متعلق تردید کے بعد  شائقین میں مایوسی چھا گئی جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

مزید خبریں :