Time 18 اگست ، 2022
پاکستان

نواز شریف کی وطن واپسی، نااہلی کی مدت 5 سال کیے جانیکا امکان

اس ضمن میں وزارت قانون اور دیگر متعلقہ ادارے نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کیلئے آئین و قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں—فوٹو فائل
اس ضمن میں وزارت قانون اور دیگر متعلقہ ادارے نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کیلئے آئین و قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں—فوٹو فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

 اسی سلسلے کی ایک کڑی نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا خاتمہ ہے۔ 

معلوم ہوا ہے کہ اس ضمن میں وزارت قانون اور دیگر متعلقہ ادارے نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کیلئے آئین و قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں اس بات کا امکان ہے کہ نااہلی کی مدت 5 سال کر دی جائے جس سے نواز شریف کی نااہلی ختم ہو جائے گی ۔ 

مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق اس قانون سازی کیلئے سادہ اکثریت ہی کافی ہے۔

نوٹ: یہ خبر 18 اگست 2022 کے روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی

مزید خبریں :