18 اگست ، 2022
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ایف آئی اے کے روبرو پیش ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کو ایف آئی اے حکام کی جانب سے سوالنامہ بھی دیا گیا۔
یاد رہے کہ ایف آئی اےکی 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی آج طلب کر رکھا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے صوبائی فنانس سیکرٹری محمد عمران کو بھی ایف آئی اے نے طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی فنانس کمیٹی کے رکن محمد محسن داؤد کو بھی آج طلب کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق نجی بینکوں میں 2 اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے، دونوں بینک اکاؤنٹس سے 28 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔