آئی فون 14 جلد متعارف کرائے جانے کا امکان

آئی فون 14 آئندہ ماہ متعارف کرائے جارہے ہیں / فوٹو بشکریہ فیوچر
آئی فون 14 آئندہ ماہ متعارف کرائے جارہے ہیں / فوٹو بشکریہ فیوچر

اس سال نئے آئی فون گزشتہ برس کے مقابلے میں جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ایک نئی رپورٹ کے مطابق ایپل کی آئی فون 14 سیریز کو 7 ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا جبکہ 16 ستمبر کو صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

نئے آئی فونز ایک آن لائن ایونٹ میں پیش جائیں گے۔

اس سال بھی 4 آئی فونز متعارف کرائے جائیں گے جن میں آئی فون 14، 14 پرو، 14 میکس اور 14 پرو میکس شامل ہوں گے۔

آئی فون 14 میں 6.1 انچ، آئی فون 14 میکس میں 6.7 انچ، آئی فون 14 پرو میں 6.1 جبکہ آئی فون 14 پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔

آئی فون 14 کے سستے ماڈلز میں گزشتہ سال کا اے 15 پراسیسر دیے جانے کا امکان ہے۔

مگر آئی فون 14 پرو ماڈلز میں زیادہ تیزرفتار اور طاقتور اے 16 پراسیسر دیے جانے کا امکان ہے تاکہ وہ دیگر ماڈلز کے مقابلے زیادہ فلیگ شپ فیچرز سے لیس محسوس ہوں۔

ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس بار پرو ماڈلز میں آل ویز آن ڈسپلے موڈ کا فیچر بھی موجود ہوگا جو پہلی بار کسی آئی فون کا حصہ بنے گا۔

آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس 2017 کے بعد اولین آئی فونز ہوں گے جن میں سیلفی کیمرے کے لیے نوچ ڈیزائن نہیں دیا جائے گا۔

میک ریورمرز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس بار دونوں پرو ماڈلز میں 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا جائے گا جو 8K ویڈیو ریکارڈ کرسکے گا۔

اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ آئی فون 13 پرو ماڈلز میں 12 میگا پکسل کیمرا دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :