Time 18 اگست ، 2022
پاکستان

شہباز گل پر جانور سے بھی بدتر تشددکیا گیا : وزیر داخلہ پنجاب

فوٹو: انٹرنیٹ/ فائل
فوٹو: انٹرنیٹ/ فائل

لاہور: وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہےکہ شہباز گل پر جانور سے بھی بدتر تشدد کیا گیا، شہباز گل اس وقت انتہائی ڈپریشن میں ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگرکا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کوئی ناخوشگوار واقعہ کروانا چاہتی تھی، شہباز گل کی ای سی جی نارمل نہیں آئی ، شہباز گل کے تقریبا 10 ٹیسٹ کروائےگئے۔

ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر اسلام آباد پولیس کی کسٹڈی میں ریمانڈ کے دوران تشدد کیا گیا، جیل میں شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا، چکی میں رکھا گیا،شہباز گل کو دوبارہ پولیس کسٹڈی کا پتہ چلا  تو بہت خوفزدہ ہوگئے، وہ  بیمار  ہیں، پمز میں علاج جاری  ہے، وفاقی حکومت انسانی ہمدردی کے تحت معاملے کو  دیکھے اور  زیادتی نہ کرے،  میرا نہیں خیال کہ شہباز گل نے کسی کےکہنے پر بیان دیا، شہباز گل کو موقع ملا  تو وہ  اپنے بیان کے حوالے سے حقائق بتائیں گے۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ادنیٰ کارکن پربھی زیادتی ہوگی تو عمران خان پریشان ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 مئی کے واقعات پر30پولیس افسران کے خلاف انکوائری چل رہی ہے ، پنجاب اسمبلی میں موجودہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ زیادتی کی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نہایت خوش اسلوبی سے معاملہ رفع دفع کیا، اڑا دو ، لٹا دو ، ہمارا مسلم لیگ ن جیسا کلچر نہیں ہے۔


مزید خبریں :