Time 21 اگست ، 2022
پاکستان

خیرپور، سکھر، لاڑکانہ سمیت کئی شہروں میں موسلادھاربارش، صورتحال مزید خراب

حیدرآباد میں چار روز گزرجانے کے باوجود آج بھی کئی نشیبی علاقے گلیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں — فوٹو: سوشل میڈیا
حیدرآباد میں چار روز گزرجانے کے باوجود آج بھی کئی نشیبی علاقے گلیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں — فوٹو: سوشل میڈیا

سندھ میں خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ سمیت کئی شہروں میں آج بھی موسلادھار بارش کے بعد صورتحال مزید خراب کر ہو گئی ہے۔

لاڑکانہ میں گذشتہ تین دن کے دوران 200 سے زائد کچے مکانات گر گئے جبکہ 11 افراد جاں بحق ہوئے۔

ٹنڈوالہیار میں بارشوں کے بعد مختلف واقعات میں 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 سو سے زائد مکانات کونقصان پہنچا۔

حیدرآباد میں چار روز گزرجانے کے باوجود آج بھی کئی نشیبی علاقے گلیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں.

دوسری جانب سیہون، دادو اور نواب شاہ میں برسات متاثرین نے بارشوں کا پانی کا نکاس نہ ہونے پر سڑکیں بلاک کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے.

مزید خبریں :