21 اگست ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازگل کی سی آئی اے کے تھانے میں پٹائی کی گئی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اگرشہبازگل پر تشدد نہیں ہوا تو پھر انکوائری سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ پر جس طرزکا تشدد ماضی میں ہوا، حیران ہوں انہوں نے کچھ سیکھا ہی نہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام میں نہ جانے کی حیثیت رکھنے والے اداروں کی پناہ میں بیٹھے ہیں، بند کمرے اور پہرے ان کو عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔