Time 22 اگست ، 2022
کھیل

ورلڈکپ 2023 : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے براہ راست کوالیفائی کے امکانات مضبوط

پاکستان نے نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سپر لیگ سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے/ فائل فوٹو
پاکستان نے نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سپر لیگ سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے/ فائل فوٹو

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات کو مضبوط کرلیا ہے۔

پاکستان نے نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سپر لیگ سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

آئی سی سی  کی جانب سے جاری پوائنٹس ٹیبل پر  پاکستان اور بنگلا دیش کے پوائنٹس 120 ، 120 یعنی  برابر ہیں لیکن نیٹ ریٹ کی وجہ سے پاکستان بنگلا دیش سے نچلے درجے پر موجود ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بنگلا دیش دوسرے، پاکستان تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے،  افغانستان پانچویں جب کہ چھٹے نمبر پر موجود بھارتی ٹیم میزبان کی حیثیت سے کوالیفائی کر چکی ہے، اسی طرح  ویسٹ انڈیز کا ساتواں اور آسٹریلیا کا آٹھواں نمبر ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم سپر لیگ کے تمام 24 میچز کھیل چکی ہے لیکن ویسٹ انڈیز ٹیم کو براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے دیگر ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :