Time 27 اگست ، 2022
پاکستان

پاکستان میں پولیو وائرس سے ایک اوربچہ متاثر، تعداد 15ہو گئی

وزارت صحت حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں 17 مہینے کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔ فوٹو فائل
وزارت صحت حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں 17 مہینے کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔ فوٹو فائل

پاکستان میں پولیو  وائرس سے  ایک اور  بچہ متاثر ہوگیا جس کے بعد رواں برس وائرس میں مبتلا متاثرہ بچوں کی تعداد 15ہوگئی ہے۔

حکام وزارت صحت کے مطابق پولیو وائرس کا کیس شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان سے سامنے آیا ہے جہاں 17مہینے کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچےمیں معذوری کی علامات یکم اگست سے ظاہر ہونا شروع ہوئیں، اس سال شمالی وزیرستان میں یہ پولیو کا 14اور  مجموعی طور پر پاکستان کا 15 ہواں کیس ہے۔

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سال لکی مروت سے بھی پولیو کیس سامنے آچکا ہے، اس کے علاوہ اس سال خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو  وائرس پایا گیا ہے۔

مزید خبریں :