Time 28 اگست ، 2022
کھیل

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے بھارتی ٹیم کو جوائن کر لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آغاز  سے قبل کووڈ میں مبتلا ہونے والے بھارت کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے متحدہ عرب امارات میں ٹیم کو جوائن کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول ڈریوڈ کے ٹیم میں واپس آنے کے بعد عبوری کوچ وی وی ایس لکشمن واپس بھارت لوٹ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ راہول ڈریوڈ کی غیرموجودگی میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں وی وی ایس لکشمن بھارتی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ہوں گے۔


مزید خبریں :