29 اگست ، 2022
بلوچستان میں بارش اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر بند کیے گئے اسکولز اور کالجز کھولنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
صوبے بھر میں تعلیمی ادارے پہلے 29اگست کو کھلنا تھے لیکن محکمہ تعلیم نے اسکولز اور کالجز کی بندش میں مزید 5 دن کی توسیع کرتے ہوئے تین ستمبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی جامعات بھی تین ستمبر تک بند رہیں گی۔
دوسری جانب سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نے آج سے یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کیا تھا۔