Time 04 ستمبر ، 2022
کھیل

فواد چوہدری نے بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت کا کریڈٹ پی ٹی آئی کے جلسے کو دے دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کا کریڈٹ بھی تحریک انصاف کے جلسے کو دے دیا۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا۔

میچ کے بعد ایک پاکستانی صحافی نے فواد چوہدری کو ٹوئٹر پر ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار جیت کس کی برکت سے ہوئی؟ اس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ ' فیصل آباد کے جلسے سے'، یعنی پی ٹی آئی کے آج فیصل آباد میں ہونے والے جلسے سے۔

یاد رہےکہ اس سے قبل ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو  سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد  فواد چوہدری نے  بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار حکومت کو قرار  دیا تھا۔

بھارت کے ہاتھوں شکست پر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ’ٹیم کا قصور نہیں امپورٹڈ حکومت ہی منحوس ہے‘۔


مزید خبریں :