Time 05 ستمبر ، 2022
پاکستان

منچھر جھیل میں پانی کا دباؤ مزید بڑھنے سے شگاف پڑنےکا خدشہ

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

حیدرآباد : منچھر جھیل میں پانی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے جس سے شگاف پڑنے کا خدشہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق منچھر جھیل کے آر ڈی 50 اور  52  پرکٹ لگایا جارہا ہے، منچھر جھیل کے آرڈی 14 اور 15 پر  2 روز  پہلےہی کٹ لگایا گیا تھا، سیلابی پانی سے بچاؤ کے پیش نظر سیہون کی 5 یونین کونسلوں میں آبادی کا  انخلا جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو نے اپیل کی ہےکہ اعلان کردہ علاقے سے لوگ فوری طور پر نقل مکانی کرجائیں، بھان سعیدآباد، لال باغ  اور  سیہون میں قائم ٹینٹ سٹی میں لوگ رہ سکتے ہیں، لوگوں کو منتقل کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔

دوسری جانب منچھر جھیل کے حفاظتی پشتوں پر دباؤ کم کرنےکے لیے لگائےگئےکٹ کی وجہ سے سیکڑوں دیہات اور سڑکیں زیر آب آگئی ہیں اور پانی سیہون ائیرپورٹ تک پہنچ گیا ہے، جھیل کا پانی ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے سے بھی ٹکرانے لگا ہے۔


مزید خبریں :