08 ستمبر ، 2022
افغانستان کے کپتان محمد نبی بھی پاکستان سے شکست کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے۔
ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کے بعد کی گئی گفتگو میں افغانستان ٹیم کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ میں صلاحیت ہے، پی ایس ایل میں انہیں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔
محمد نبی کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی توقع نہیں تھی کہ ہم باہر ہوں گے، بھارت کو بھی توقع نہیں تھی کہ باہر ہوں گے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کو بیٹنگ کرتے دیکھا ہے، لگتا تھا کہ وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔
افغانستان کے خلاف بیٹنگ سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جیسی پارٹنر شپ کا سوچا تھا وہ نہیں لگ سکی، جو غلطیاں کیں کوشش ہوگی کہ اگلے میچز میں وہ نہ دہرائیں۔