افغانستان کیخلاف تاریخی 2 چھکے، مومن ثاقب کا نسیم شاہ کو اپنا ’گردہ ‘ دینے کا اعلان

میچ کے بعد اسٹیڈیم سے ثاقب مومن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں جذبات میں نسیم شاہ جان کہیں تو شہزادہ کہتے دیکھا گیا/اسکرین گریب
میچ کے بعد اسٹیڈیم سے ثاقب مومن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں جذبات میں نسیم شاہ جان کہیں تو شہزادہ کہتے دیکھا گیا/اسکرین گریب

ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کیخلاف فاسٹ بولر نسیم شاہ کے دو چھکوں پر اداکار مومن  ثاقب بھی جذباتی ہو گئے اور  اسٹیڈیم میں نسیم شاہ کے لیے دلچسپ گفتگو کی۔

میچ کے بعد اسٹیڈیم سے  مومن ثاقب کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں جذبات میں نسیم شاہ کو کہیں جان اور کہیں شہزادہ کہتے دیکھا گیا۔

مومن ثاقب  نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ آخری اوور میں نسیم شاہ نے دو چھکے مار دیے، نسیم شاہ ہماری جان ہے، نسیم شاہ ہمارا شہزادہ ہے۔


جذبات میں مومن ثاقب   نے نسیم شاہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ نسیم شاہ کو میری طرف سے میرا گردہ بھی۔

مومن ثاقب کا کہنا تھا کہ شارجہ میں جاوید میانداد کے بعد چھکے مارنے والا نسیم شاہ ہمیشہ یاد رہے گا، نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی تھی ، یہ نسیم میانداد ہے۔

مزید خبریں :