09 ستمبر ، 2022
ائیرپورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر کے سامان سے ڈھائی کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ائیرپورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دوحا جانے والے مسافر سے 2.648 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ مسافر محمد نعیم نے ہیروئن بیگ کے اندرونی حصوں میں بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔