10 ستمبر ، 2022
ٹھٹہ: جھمپیر کے پہاڑی علاقے میں شدید گرمی کے باعث تین سیلاب متاثرین جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹنڈو حافظ شاہ اور راجو نظامانی میں سیلاب سے متاثر مکینوں نے جھمپیر کے پہاڑی علاقے میں نقل مکانی کی تھی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ سیلاب متاثرین کی موت گرمی کے باعث ہوئی ہے۔
دوسری جانب دریائے سندھ کا ریلہ ساحلی علاقے جنگی سر اور سجن واری میں داخل ہوگیا، سجن واری میں سرکاری اسکول اور بنیادی صحت مرکز سمیت دیگر عمارتیں زیر آب آگئیں۔
سیلاب کے باعث ایک درجن سے زائد دیہات بھی زیر آب آگئے، علاقہ مکینوں کی کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔