12 ستمبر ، 2022
بھارتی شہر بنارس میں گیان واپی مسجد میں پوجا کی اجازت دینے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
ایک ہندو فریق نے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ مذکورہ مسجد میں پوجا کرنے کی اجازت دی جائے، اس درخواست کی مسلمان فریق نے مخالفت کی اور درخواست خارج کرنے کا مطالبہ کیا تاہم عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی اور اس کیلئے 22 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں برس مسجد کے احاطے سے مورتی کا ایک حصہ ملنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، ہندو پجاریوں نے دعویٰ کیا تھا کہ دیوتا کی مورتی کا یہ حصہ شیولنگ ہے اوراسی بنیاد پر انہوں نے مسجد میں پوجا کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔