Time 14 ستمبر ، 2022
پاکستان

کراچی میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 161 کیسز رپورٹ

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

کراچی میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 161 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ 48 کیسز ضلع وسطی میں رپورٹ ہوئے،36 ضلع شرقی، 32 ضلع کورنگی میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں،باقی کیسسز شہر کے دیگر اضلاع میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں سال کراچی میں اب تک 9 افراد ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ شہر کے متعدد نجی اور سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی وارڈ بھی مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نجی اسپتالوں میں 5  یا 6 بستر کے ڈینگی وارڈ بنا رکھے ہیں،شہر میں ڈینگی کے ساتھ ساتھ ملیریا کے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں۔

ستمبر کے 12 روز میں 13 سو کے قریب افراد ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں،دوسری جانب اسپتالوں اور لیب میں میگا یونٹ اور پلیٹلیٹس کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کئی اسپتالوں اور لیب کی جانب سے میگا پلیٹلیٹس کی من مانی قیمت مانگی جارہی ہے نجی اور سرکاری اسپتالوں سے مریضوں کو واپس بھیجا جارہا ہے ،بڑی تعداد میں لوگ ڈینگی کا شکار گھروں پر موجود ہیں۔

مزید خبریں :