Time 14 ستمبر ، 2022
پاکستان

کئی نوٹسز اور عدالتی حکم کے بعد عمران خان جے آئی ٹی میں پیش

عمران خان ایس ایس پی آفس میں تفتیش کے لیے پیش ہوئے اور جے آئی ٹی کے سوالوں کے جواب دیے۔ فوٹو فائل
 عمران خان ایس ایس پی آفس میں تفتیش کے لیے پیش ہوئے اور جے آئی ٹی کے سوالوں کے جواب دیے۔ فوٹو فائل

کئی نوٹسز اور عدالتی حکم کے بعد عمران خان خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیوں سے متعلق مقدمے میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔

خاتون جج اور آئی جی پولیس کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں عمران خان ایس ایس پی آفس اسلام آباد میں تفتیش کے لیے پیش ہوئے اور جے آئی ٹی کے سوالوں کے جواب دیے۔ جے آئی ٹی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو سوالنامہ بھی دیا گیا۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا یہ جانتے ہوئے بھی کہ مقدمہ مذاق ہے، قانون کے احترام میں پیش ہوا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا ایک طرف سیاست سے روکا جا رہا ہے تو دوسری پارٹی کو کچلا جا رہا ہے، انتظار کی گھڑیاں ختم ہو رہی ہیں، جس دن کال دی، آپ برداشت نہیں کر سکیں گے۔

مزید خبریں :