14 ستمبر ، 2022
لاہور : پنجاب کے سرکاری اسپتالوں اور نجی لیبارٹریز میں ڈینگی ٹیسٹ کی قیمتوں کی صورت حال سامنے آگئی۔
ذرائع محمکہ صحت پنجاب کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ مفت ہو رہے ہیں،کچھ اسپتالوں کی ڈینگی ٹیسٹ رپورٹس تسلی بخش نہیں۔
ایک نجی لیب میں ڈینگی سی بی سی ٹیسٹ کی قیمت 90 روپے مقرر ہے جب کہ ڈینگی کے دیگر ٹیسٹوں کی قیمت 2800 سے لے کر 6000 روپے تک ہے۔
دوسری جانب سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن نے ڈینگی اور ملیریا کے لیبارٹری ٹیسٹ کی قیمت کم کردی ہے۔
ڈینگی کی تشخیص کے ٹیسٹ کی قیمت 1460 اور3000 سے کم کرکے 850 کردی گئی ہے جبکہ پلیٹلیٹس کےٹیسٹ کی قیمت 430 اور550 سےکم کرکے 250 روپےکردی گئی ہے۔
ملیریا تشخیصی ٹیسٹ کی قیمت 800اور1300 سےکم کرکے500روپےکردی گئی۔
ڈینگی اور ملیریا کے ٹیسٹ کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور قیمتوں میں کمی تین ماہ کیلئے کی گئی ہے۔