19 ستمبر ، 2022
کے الیکٹرک کی جانب سے کے ایم سی کا ٹیکس جمع کرنے کی خبر سامنے آنے کے بعد شہریوں کے ردعمل کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
گزشتہ روز ایک شہری کی کے الیکٹرک کی گاڑی میں کچرا ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
تاہم اب وائرل ہونے والی ویڈیو میں شہریوں کو نیو کراچی پاور ہاؤس میں کے الیکٹرک کے دفتر کے آگے کچرا پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ موقع پر موجود لوگوں کو ویڈیو بناتے اور کچرا ڈالتے شہریوں کو سراہتے بھی دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ کراچی کے شہریوں نے بجلی بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی وصولی پر کہیں کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا ڈالنا شروع کر دیا ہے تو شہر میں جن مقامات پر کچرا موجود ہے وہاں شہریوں نے کے الیکٹرک کے شکایتی مراکز اور 118 پر کال کرکے شکایت درج کروانا شروع کردی ہیں اور احتجاجاً کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا ڈالنے کی مہم شروع کردی ہے۔