19 ستمبر ، 2022
ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی شہری کو ایک کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے۔
ڈی آئی خان کے علاقے مریالی کے رہائشی مقامی زمیندار ملک امتیاز کو رات گئے شاپر میں لپٹا کفن اور ایک کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول ہوئی۔
ملک امتیاز کے مطابق شاپر کس نے پھینکا میں نہیں جانتا لیکن اس میں سفید چادر اور ایک کروڑ روپے بھتہ دینے کی پرچی موجود تھی، تحریر میں انہیں جلد از جلد کروڑوں روپے کے بھتہ کا مطالبہ کیا گیا اور نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ چھاؤنی میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او نجم الحسنین کا کہنا ہے کہ بھتے کی پرچی ٹائپ شدہ تھی، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔