Time 20 ستمبر ، 2022
پاکستان

دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا،گیسٹرو اور دیگر بیماریوں میں شدت آگئی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا،گیسٹرو اور دیگر بیماریوں میں شدت آگئی، بیماریوں کے باعث مزید 4 ہلاکتوں کے ساتھ اموات کی تعداد 17 تک پہنچ گئی۔ 

خیر پور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا اور گیسٹرو سے 3 افراد انتقال کرگئے ، بدین میں ایل بی او ڈی سیم نالے اسپائنل ڈرین کی آر ڈی 211 پر کٹ لگانے کے معاملے پر حامی اور مخالف گروپ کا چوتھے روز بھی تھر کول شاہراہ پر دھرنا جاری ہے ۔ 

اس کے علاوہ میر پور خاص کے علاقے روش آباد کے قریب سیم نالے میں شگاف پڑنے سے کئی دیہات زیرآب آگئے ، سندھ کے مختلف شہروں میں سیلاب متاثرین نے امداد نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ۔


مزید خبریں :