دنیا
Time 21 ستمبر ، 2022

پاکستان ڈوبا ہوا ہے اور دنیا غیر فعال ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

فوٹو: یو این
فوٹو: یو این

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈوبا ہوا ہے ، دنیا ابھی تک فعال نہیں ہوئی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  انتونیو گوتیرس نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر آئے ہیں، جو ایک تہائی ڈوبا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  اقوامِ عالم غیر فعالیت کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہیں اور انسانیت کے مستقبل کو درپیش اہم خطرات سے نہ نمٹنا چاہتی ہیں ، نہ اُس کے لیے تیار ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 2 دوزہ دورے پر پاکستان آئے تھے، جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔

مزید خبریں :