سائنسدانوں نے ریڑھ کی ہڈی کے زخموں کو ٹھیک کرنیوالا انجیکشن تیار کرلیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سائنسدانوں نے ریڑھ کی ہڈی کے زخموں کو ٹھیک کرنے والا انجیکشن تیار کرلیا ہے۔ 

ایک نئی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے مفلوج چوہوں کو TTK21دوا  کے انجیکشن  لگاکر تین ماہ کے اندر ان کے اعصاب(nerves) بحال کردیے۔

سائنسدانوں کے مطابق اس تجربے سے معلوم ہوتا ہے کہ  TTK21دوا جو جانوروں میں ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ (SCI) کی صورت میں انہیں ہفتے میں ایک بار دی جاتی ہے جو نیورونل ریگروتھ میں مدد دے سکتی ہے۔

تحقیق میں شامل  امپیریل کالج لندن کے  ڈاکٹر سیمون ڈی جیوانی کے مطابق یہ دوا اہم ہے کیونکہ ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ ایک ایسی چیز ہے جس کا علاج نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ ریڑھ کی ہڈی کو پہنچنے والا نقصان دماغ سے جسم  تک پہنچنے والے الیکٹرکل سگنلز  میں خلل ڈالتا ہے جس کی وجہ سے جسم کے نچلے حصہ میں فالج ہوسکتا ہے۔

فی الحال ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کا کوئی مؤثر علاج نہیں ہے۔ جسمانی بحالی سے مریضوں کو کچھ نقل و حرکت دوبارہ حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ تاہم سنگین صورتوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کے نیوران ( دماغ سے اعصابی نظام کے درمیان سگنلز بھیجنے  والے خلیے) کے قدرتی طور پر دوبارہ پیدا ہونے میں ناکامی کی وجہ سے نتائج انتہائی محدود ہوتے ہیں۔

تاہم پی ایل او ایس بائیولوجی کے جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب شدید چوٹ کے چوہوں کو TTK21 کا انجیکشن دیا گیا  تو  ان میں  12 ہفتے بعد نیوران کی دوبارہ نشوونما میں مدد ملی ہے۔

یہ دوا علاج کے ایک گروپ سے تعلق رکھتی ہے جسے ایپی جینیٹک ایکٹیویٹر کہا جاتا ہے جو  خراب ڈی این اے کو  نشانہ بناتی ہے۔

سائنسندانوں کے مطابق اس دوا کے انجیکشن کا تجربہ ابھی صرف چوہوں پر کیا گیا تاہم مستقبل میں یہ انسانی مریضوں کے لیے بھی موضوع ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :