Time 23 ستمبر ، 2022
دنیا

کووڈ وبا کا دوسرا سال خواتین کی صحت کیلئے کیسا رہا؟ نئے سروے نے سب بتا دیا

عورتوں کی صحت سے متعلق 2021 کی عالمی درجہ بندی میں 100 میں سے اوسط اسکور صرف 53 تھا — فوٹو: فائل
عورتوں کی صحت سے متعلق 2021 کی عالمی درجہ بندی میں 100 میں سے اوسط اسکور صرف 53 تھا — فوٹو: فائل

ایک تازہ بین الاقوامی سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کووڈ کی وبا کا دوسرا سال دنیا بھر کی خواتین کیلئے صحت کے زیادہ مسائل لے کر آیا، 2021 میں خواتین کی صحت مجموعی طور پر خراب ہوئی۔

عورتوں کی صحت سے متعلق 2021 کی عالمی درجہ بندی میں 100 میں سے اوسط اسکور صرف 53 تھا، یہ اسکور 2020 کے مقابلے میں ایک پوائنٹ کم ہے۔

اس عالمی سروے میں کسی بھی ملک نے 70 پوائنٹس سے زیادہ اسکور نہیں کیے، تائیوان، لِٹویا، آسٹریا اور ڈنمارک کی درجہ بندیاں بہتر رہیں۔

40 سے کم پوائنٹ اسکور کرنے والے ممالک میں افغانستان، کانگو اور وینزویلا  سرفہرست تھے جبکہ 100 میں سے 61 پوائنٹس کے ساتھ امریکا کی 23 ویں پوزیشن تھی۔

سروے سے پتا چلا کہ جو خواتین پچھلے ایک سال میں طبی ماہرین سے رجوع کر پائیں اُن کی عمر باقیوں کے مقابلے میں دو سال زیادہ رہی۔

2021 میں دنیا بھر میں تقریباً 1.5 ارب خواتین ایسی تھیں جنہیں میڈیکل کیئر تک رسائی ہی حاصل نہیں تھی۔

مزید خبریں :