Time 23 ستمبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

آئی فون 14 کا نیا فیچر اپنے اینڈرائیڈ فون میں استعمال کرنے کا طریقہ جان لیں

ایک نئی ایپ سے ایسا ممکن ہے / فوٹو بشکریہ Jawomo
ایک نئی ایپ سے ایسا ممکن ہے / فوٹو بشکریہ Jawomo

ایپل نے آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس میں سیلفی کیمرے کے لیے ڈائنامک آئی لینڈ کے نام سے نیا ڈیزائن متعارف کرایا۔

ابھی اینڈرائیڈ فونز تیار کرنے والی کمپنیوں نے تو اپنی کسی ڈیوائس میں اس ڈیزائن کو متعارف نہیں کرایا مگر پھر بھی آپ اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

جی ہاں ایک ایپ سے آپ اس نئے آئی فون فیچر کو اپنے اینڈرائیڈ فون میں استعمال کرسکتے ہیں۔

ڈائنامک اسپاٹ نامی ایپ سے اینڈرائیڈ فونز میں آئی فون 14 پرو ماڈلز کے اس فیچر کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس ایپ کے ڈویلپر Jawomo نے بتایا کہ ڈائنامک اسپاٹ سے اینڈرائیڈ فون پر ڈائنامک آئی لینڈ ملٹی ٹاسکنگ فیچر کو استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے صارفین کے لیے حالیہ نوٹیفکیشنز تک رسائی آسان ہوجاتی ہے۔

ڈویلپرز نے بتایا کہ بس ایک چھوٹے بلیک پوپ اپ پر کلک کرکے ایپ اوپن کریں اور اپنی مرضی کے مطابق اس ڈیزائن کو استعمال کریں۔

یہ ایپ لگ بھگ لگ بھگ تمام اینڈرائیڈ ایپس بشمول میسجنگ، میوزک اور ٹائمر ایپس کے ساتھ مل کر کام کرسکتی ہے۔

صارفین سیٹنگز میں جاکر ایپ کو اپنی مرضی کے مطابق بدل سکتے ہیں یا ڈائنامک اسپاٹ کو ہائیڈ کرسکتے ہیں۔

اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :