کھیل
Time 25 ستمبر ، 2022

شان نے ثابت کیا کہ اچھا بیٹر کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کر سکتا ہے: عامر

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی تھی/فوٹوفائل
7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی تھی/فوٹوفائل 

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر  محمد عامر نے بائیں ہاتھ کے بیٹر شان مسعود کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محمد عامر نے لکھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ایک اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کر سکتا ہے جو شان مسعود نے ثابت کر دیا۔

یاد رہے کہ 7 میچز  پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی تھی، انگلینڈ کے 222 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بنا سکی تھی جبکہ مڈل میں بیٹنگ کے لیے آنے والے شان مسعود 65رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

جس پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر شان مسعود کا کہناتھاکہ اگر نتائج ٹیم کے حق میں نہ ہوں تو کچھ اچھا نہیں لگتا، ٹیم ورلڈ کپ سے قبل مختلف کامبی نیشن ٹرائی کرے گی اس لیے صبر کرنا ہوگا، ورلڈ کپ وہ ایونٹ ہے جس میں سب کو نتائج دینا ہوں گے۔

مزید خبریں :