26 ستمبر ، 2022
اسحاق ڈار کی واپسی کے ساتھ ڈالر کو بھی ریورس گیئر لگ گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 6 روپے 90 پیسےکم ہوکر 237 روپے 50 پیسے ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 63 پیسےکمی کے بعد 237 روپے 2 پیسے ہوگیا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔
آج 100 انڈیکس 531 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 151 پر بند ہوا ،کاروباری دن میں 100 انڈیکس 576 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازار میں 21 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب 51کروڑ روپے سے زائد رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 71 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 761 ارب روپے ہے۔