Time 27 ستمبر ، 2022
پاکستان

سندھ میں دودھ، آٹا، روٹی سمیت اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں نے شہریوں کو رُلا دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حالیہ بارشوں سے سندھ میں ہونے والی تباہی کے براہ راست اثرات اب عام شہریوں پر بھی پڑنے لگے ہیں اور  اشیائے خوردونوش شہریوں کی دسترس سے دور ہوتی جارہی ہیں۔

 سندھ حکومت نے آٹا 65 روپے کلو فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن آٹا  110 سے 120 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح ضلعی انتظامیہ نے دودھ کی فی کلو قیمت 120 روپے مقرر کی لیکن دودھ 170 سے 180 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جب کہ  180 گرام کی خمیری روٹی 25 روپے اور اسپیشل خمیری روٹی 32 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

بات صرف آٹے اور دودھ کی قیمتوں کی ہی نہیں بلکہ گوشت ، سبزیوں اور مرغی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ حیدر آباد کی ضلعی انتظامیہ  منافع خوروں کے خلاف مؤثر کارروائی اور قیمتوں کو کنٹرول کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرسکتی ہے۔

مزید خبریں :