فیس بک اور انسٹاگرام کو اکٹھا کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت

یہ فیچرز ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہیں / فوٹو بشکریہ میٹا
یہ فیچرز ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہیں / فوٹو بشکریہ میٹا

میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام کو اکٹھا کرنے کے حوالے سے 2 نئے فیچرز کی آزمائش کی جارہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب ورژنز پر فیس بک اور انسٹاگرام پر اکاؤنٹس سوئچ کرنے کے لیے نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرایا جارہا ہے۔

اس انٹرفیس میں صارفین فیس بک اور انسٹاگرام پروفائلز کو ایک ہی اکاؤنٹس سینٹر میں ایڈ کرسکیں گے۔

اس فیچر کی مدد سے آپ فون کی ہوم اسکرین پر جائے بغیر ہی ایک سے دوسری ایپ میں سوئچ کرسکیں گے۔

اس انٹرفیس میں آپ دونوں ایپس کے تمام نوٹیفکیشنز بھی دیکھ سکیں گے۔

اسی طرح میٹا کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر دونوں ایپس میں لاگ ان کو بھی ری ڈیزائن کیا جارہا ہے۔

ایسے صارفین جو فیس بک اور انسٹاگرام دونوں استعمال کرتے ہیں،  وہ کسی ایک ایپ کی لاگ ان تفصیلات کی مدد سے دونوں ایپس میں سائن ان ہوسکیں گے۔

مگر اس سے پہلے دونوں اکاؤنٹس کو اکاؤنٹس سینٹر میں ایڈ کرنا ہوگا۔

اس اکاؤنٹس سینٹر میں آپ اپنے تمام فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی ایڈ کرسکتے ہیں یا نئے اکاؤنٹ بنانے پر بھی میٹا کی جانب سے نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ فیچرز فی الحال فیس بک اور انسٹاگرام پر محدود صارفین کو دستیاب ہیں اور مستقبل قریب میں تمام افراد کے لیے انہیں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :