4 بہنوں کی مجموعی عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

فوٹو: غیر ملکی میڈیا
فوٹو: غیر ملکی میڈیا

امریکا میں 389 سال کی مجموعی عمر والی 4 بہنوں نے معمر ترین زندہ 'siblings'(بہنوں یا بھائیوں) کا گنیز ریکارڈ بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 امریکی بہنوں کی مشترکہ عمر 389 سال ہونے کے بعد انہوں نے زندہ بہن یا بھائیوں کی سب سے زیادہ مجموعی عمر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ان4 بہنوں میں 101 سالہ آرلووین جانسن، 99 سالہ مارسین جانسن، 96 سالہ ڈورس جانسن اور 93 سالہ جویل جانسن شامل ہیں۔  

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام نے یکم اگست 2022 تک ان چاروں بہنوں کی مجموعی عمر 393 سال اور 197 دن ہونے کی تصدیق کی۔

رپورٹس کے مطابق یہ چاروں بہنیں انگلینڈ کی کاؤنٹی رٹلینڈ میں پیدا ہوئی تھیں اور ان سب کو موسیقی کا بہت شوق ہے۔اب یہ بہنیں امریکا کی مختلف ریاستوں میں رہتی ہیں۔ 

اس سے قبل یہ ریکارڈ گوئبل خاندان سے تعلق رکھنے والے  siblings کے پاس تھا، جن کی رواں سال مجموعی عمر 383 سال تھی۔

مزید خبریں :