روبوٹ نے 25 سیکنڈز کے اندر 100 میٹر کا فاصلہ طے کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

امریکی یونیورسٹی کی جانب سے تیار کردہ روبوٹ نے100 میٹر کا فاصلہ کم ترین وقت میں مکمل کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

امریکا کی اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے بنائے گئے بائی پیڈل روبوٹ نے 24.73 سیکنڈز میں 100 میٹر کا فاصلہ مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں اپنا نام درج کروالیا۔

اس 2 ٹانگوں والے روبوٹ کا نام 'کیسی(Cassie)‘ ہے، جس نے گزشتہ دنوں یونیورسٹی کے وائٹ ٹریک اینڈ فیلڈ سینٹر پر 24.73 سیکنڈز میں 100 میٹر کا فاصلہ بھاگ کر طے کیا۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ روبوٹ کی نہ کوئی آنکھیں ہیں  اور نہ ہی اس میں کوئی کیمرا یا سینسر موجود ہے۔

اس سے قبل 2021 میں اس روبوٹ  نے صرف 53 منٹ میں پانچ کلومیٹر کا فاصلہ بھی طے کیا تھا۔ یہ روبوٹ مشین لرننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے اس روبوٹ کو  بغیر رکے اور گرے  100 میٹر فاصلے کو طے کرنا تھا جو اس نے کامیابی سے مکمل کیا۔


مزید خبریں :