Time 28 ستمبر ، 2022
کھیل

انگلینڈ کیخلاف پانچویں T20میں رضوان کیپنگ کرنے کیوں نہیں آئے؟ پی سی بی نے بتا دیا

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہیں۔

پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی اننگز شروع ہوئی تو شائقین اس وقت حیران رہ گئے جب وکٹ کیپر رضوان فیلڈ پر نظر نہیں آئے اور ان کی جگہ محمد حارث وکٹ کیپنگ کرتے دکھائی دیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بیٹنگ کے دوران انگلش کھلاڑی ڈیوڈ ملان کی تھرو کے دوران کمر پر گیند لگنے کے باعث  رضوان آرام کر رہے ہیں، ان کی جگہ محمد حارث وکٹ کیپنگ  کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ گیند لگنے کی وجہ سے  رضوان کی کمر پرُسوجن آئی ہے۔ انجری معمولی نوعیت کی ہے۔ اس لیے آرام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رضوان نے میچ میں 46 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید خبریں :