29 ستمبر ، 2022
کینیڈا میں کامیاب خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد بھارت سے ہضم نہ ہو سکا، جس کے بعد دونوں ممالک میں سفارتی جنگ چھڑگئی ہے۔
بھارتی حکومت کی جانب سےکینیڈا جانے والے اپنے طلبہ کے لیے ٹریول ایڈوائزری کے ٹھیک 4 دن بعدکینیڈا نے بھی اسی زبان میں جواب دیا ہے۔
کینیڈا نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت کے مختلف حصوں کا سفر کرنے سےگریز کرنےکی ہدایات جاری کردی ہیں۔
خیال رہےکہ بھارت کی طرف سےکینیڈین حکومت پر ریفرنڈم رکوانےکے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا، تاہم کینیڈا نے ریفرنڈم کو پر امن اور جائز قرار دے کر اس پر پابندی لگانے سے انکار کردیا تھا۔
سکھ فارجسٹس نامی تنظیم کے مطابق کینیڈامیں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار سکھوں نے ووٹ ڈالے جب کہ وقت ختم ہونے اور ٹریفک جام کے سبب 35 سے 40 ہزار سکھ ووٹ نہیں ڈال سکے۔
آزاد مبصرین نے بھی ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار ووٹ ڈالے جانےکی تصدیق کی ہے۔