Time 29 ستمبر ، 2022
دلچسپ و عجیب

کامیاب آپریشن کے بعد شہری کے پیٹ سے 63 اسٹیل کے چمچ نکال دیے گئے

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں کامیاب آپریشن کے بعد شہری کے پیٹ سے 63 اسٹیل کے چمچ نکال دیے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع  مظفر نگر میں پیش آیا جہاں 32 سالہ مریض وجے کو پیٹ میں تکلیف کے باعث ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کی جانب سے معائنے کے بعد ایکسرے میں یہ معلوم ہوا کہ وجے کے پیٹ میں کئی اسٹیل کے چمچ موجود ہیں جس وجہ سے اسے تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حکام کے مطابق مریض نشے کا عادی تھا جسے ڈی ایڈکشن سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے پوچھنے پر وجے نے کہا کہ وہ ایک سال سے چمچ کھا رہا ہے جبکہ اس کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ ڈی ایڈکشن سینٹر کے عملے نے اسے زبردستی چمچ کھلائے۔

تاہم ڈاکٹروں نے 2 گھنٹے سے زائد کا کامیاب آپریشن کرکے وجے کے پیٹ سے تقریباً 63 اسٹیل کے چمچ نکال دیے، مریض کی حالت ابھی تشویش ناک ہے۔

مزید خبریں :