دنیا
30 ستمبر ، 2022

امریکی سینیٹ نے یوکرین کیلئے 12 ارب ڈالر کی نئی امداد کی منظوری دیدی

جس میں یوکرینی فوج کیلئے ہتھیاروں، رسد اور تنخواہوں کیلئے 3 ارب ڈالر کی امداد شامل ہیں/ فائل فوٹو
جس میں یوکرینی فوج کیلئے ہتھیاروں، رسد اور تنخواہوں کیلئے 3 ارب ڈالر کی امداد شامل ہیں/ فائل فوٹو

امریکی سینیٹ نے  یوکرین کے لیے 12 ارب ڈالر کی نئی امداد کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کی جانب سے یوکرین کے لیے 12 ارب ڈالر کی نئی امداد کی منظوری دی گئی ہے جس میں سے 3 ارب ڈالر یوکرینی فوج کے لیے ہتھیاروں کی خریداری، رسد اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ہوں گے۔

اس کے علاوہ 4.5 ارب ڈالریوکرین کے معاشی استحکام کے لیے ہوں گے جو حکومت چلانے اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہوں گے جبکہ باقی رقم دیگر امور کے لیے ہو گی۔

یاد رہے کہ امریکا اس سے قبل بھی جنگ زدہ یوکرین کے لیے فوجی اور معاشی امداد کا اعلان کر چکا ہے۔ 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM