30 ستمبر ، 2022
گوگل میپس دنیا بھر میں مختلف مقامات تک رسائی اور دیگر تفصیلات جاننے کے لیے مقبول ایپ ہے۔
اب گوگل کی جانب سے اس کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔
کمپنی کی جانب سے نیبر ہوڈ وائب کے نام سے ایک نیا فیچر میپس کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔
اس فیچر سے صارفین کسی مخصوص مقام کی تصاویر اور تفصیلات کے ذریعے اس کے بارے میں زیادہ بہتر طریقے سے جان سکیں گے۔
انہیں یہ علم ہوسکے گا کہ وہاں کونسی جگہ دیکھنے کے لائق ہے یا وہاں کس ریسٹورنٹ کو لوگ زیادہ پسند کرتے ہیں۔
اس فیچر کے لیے گوگل میپس میں اے آئی ٹیکنالوجی اور صارفین کی جانب سے درج کی گئی تفصیلات کو اکٹھا کیا جائے گا۔
یہ فیچر آنے والے مہینوں میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر دستیاب ہوگا۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر سے صارفین کو تعطیلات پر جانے یا اپنا گھر بدلنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملے گی۔