کھیل
Time 02 اکتوبر ، 2022

ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں، ہاتھ ہلکا رکھیں: چیئرمین پی سی بی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز  راجا کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں ایک میچ ونر نہیں بلکہ کئی  میچ ونرز ہیں، انہیں سپورٹ کریں ٹیم مایوس نہیں کرے گی۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے رمیز راجا نے کہا کہ اب فینز نے ٹیم کی آنر شپ لینا شروع کر دی ہے، یہی وجہ ہے کہ فینز کرکٹ ٹیم کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیمز آرہے ہیں کیونکہ کرکٹ سب کو جوڑ  رہی ہے اور  چہروں پرخوشیاں لا رہی ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہارنا اب ہمارا آپشن نہیں ہے لیکن میں سب سے کہوں گا کہ ٹیم کے حوالے سے ہاتھ ہلکا رکھیں، ہم غلطیاں کریں گے، غلطیاں ہو  رہی ہیں، ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں ہیں لیکن کرکٹ ٹیم خوشیاں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ باہمی سیریز جس میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا رہے ہیں دلچسپی برقرار نہیں رہے گی لیکن دلچسپی آخری میچ تک بڑھ رہی ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ سیریز میں دلچسپی نے دم نہیں توڑا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ سنسنی خیز میچز ہو رہے ہیں، میچز کا فیصلہ آخری آخری اوور میں ہو رہا ہے، ٹیم کا ٹیمپرا منٹ بہتر ہو  رہا ہے اور لوگوں کا یقین بڑھ رہا ہے۔

مزید خبریں :