Time 02 اکتوبر ، 2022
پاکستان

خاتون جج کو دھمکی کا کیس: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور ہو گئی۔

عمران خان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی اور حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست ڈاکٹر  بابر اعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔

عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 10 ہزار کے مچلکے جمع کرانے اور عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے 7 اکتوبر تک ان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

گزشتہ روز خاتون جج کو دھمکی سے متعلق کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ہوئے تھے جس کے فوری بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جبکہ پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے حکومت کو ان کی گرفتاری سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ آج چھٹی کے روزبھی کھل گئی ہے اور ہائیکورٹ ڈائری برانچ کا عملہ عدالت پہنچ گیا ہے۔

ڈائری برانچ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں اور ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔

مزید خبریں :