پاکستان
Time 02 اکتوبر ، 2022

لاہور میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

روٹی کی قیمت 12 سے 15روپے اور نان کی قیمت 20 سے 25 روپےکردی گئی ہے۔

نائب صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن وحید عباسی کا کہنا ہےکہ ڈپٹی کمشنر کو 2 بار درخواست کی لیکن شنوائی نہیں ہوئی، ضلعی انتظامیہ آٹے اورگندم کی قیمت قابو کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ نان بائی ایسو سی ایشن یکطرفہ قیمت نہیں بڑھاسکتی، جو قیمت بڑھائےگا ان کےخلاف کارروائی کی جائےگی، قیمت بڑھانے والے تندور کو سیل کر دیا جائےگا۔

مزید خبریں :