04 اکتوبر ، 2022
لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔
مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے دستاویزات پر دستخط کیے جس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کیے بغیر عدالت سے روانہ ہوگئیں۔
مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نہیں ان کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو تصدیقی عمل مکمل کرکے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔