05 اکتوبر ، 2022
انجلینا جولی نے سابق شوہر اور اداکار بریڈ پٹ کی جانب سے بدسلوکی کے الزامات کی تفصیل عدالت میں پیش کر دیں۔
انجلینا جولی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں بتایا کہ 2016 میں ایک پرواز کے دوران بریڈ پٹ نے ان کا سر پکڑ کر جھنجھوڑا، پھر ان کے ایک بچے کا گلا گھونٹا اور دوسرے بچے کو مارا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار جوڑے کے درمیان نجی پرواز میں بدسلوکی کا واقعہ پیش آنے کی وجہ فرانسیسی گھر اور مشترکہ جائیداد تھی۔
واضح رہے کہ 14 ستمبر 2016 میں انجلینا جولی اور ان کے سابق شوہر بریڈ پٹ کے درمیان نجی پرواز میں بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
47 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور ہدایت کار انجلینا جولی اور 58 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار بریڈ پٹ 12 سال ہالی وڈ کے نامور جوڑوں میں شامل رہے۔
یاد رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 2014 میں شادی کی تھی تاہم اختلافات کے باعث انجلینا جولی نے 2016 میں بریڈ پٹ سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے 2019 میں دونوں کو سنگل ڈیکلیئر کر دیا تھا۔