کھیل
Time 06 اکتوبر ، 2022

نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے ڈنر کی تصاویر جاری

پی سی بی کی جانب سے جاری تصاویر میں کھلاڑیوں کو کرائسٹ چرچ میں ڈنر کے لیے ایک ریسٹورینٹ میں دیکھا جاسکتا ہے/ فوٹو پی سی بی
پی سی بی کی جانب سے جاری تصاویر میں کھلاڑیوں کو کرائسٹ چرچ میں ڈنر کے لیے ایک ریسٹورینٹ میں دیکھا جاسکتا ہے/ فوٹو پی سی بی

سہ فریقی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ نیوزی لینڈ پہنچ چکا ہے جہاں ایک طرف کرائسٹ چرچ کی سردی سے کھلاڑی پریشان ہیں وہیں اب پی سی بی نے قومی ٹیم کے ڈنر کی تصاویر جاری کی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری تصاویر میں کھلاڑیوں کو کرائسٹ چرچ میں ڈنر کے لیے ایک ریسٹورینٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑی موجود ہیں اور کھانے کی میز پر تمام کھلاڑی خوشگوار موڈ میں ہیں۔

سہ فریقی سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ  کل7 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔

مزید خبریں :