05 اکتوبر ، 2022
قومی ٹیم کا اسکواڈ سہہ فریقی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ چکا ہے جہاں کرائسٹ چرچ کی سردی نے پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو’ امی جی ‘یاد دلا دی۔
انسٹاگرام پر کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہمراہ تصویر شیئر کی، تصویر میں تینوں کھلاڑیوں کو شدید سرد موسم کے باعث مفلر اور گرم کپڑے پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
شاداب خان نے اپنی پوسٹ میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہائے امی جی سردی‘۔
واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ کا موسم ان دنوں سرد رہتا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے وہاں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کل بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں موسم سرد رہے گا جبکہ شہر میں برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شام کے وقت ہونے والے میچز کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو سخت موسمی حالات کا سامنا ہو گا۔
پاکستانی ٹیم آج ہوٹل میں ہی رہے گی کیوں کہ آج ٹیم کے لیےکرکٹ ٹریننگ شیڈول نہیں ہے۔