پاکستان
Time 06 اکتوبر ، 2022

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: پی ٹی آئی ارکان کا اپنے ہی صدر کے خطاب کا بائیکاٹ

فوٹو: اسکرین گریب/ جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب/ جیو نیوز

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر ملکت عارف علوی کے خطاب کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی غیر اعلانیہ بائیکاٹ کردیا۔

صدر مملکت عارف علوی کے خطاب کے دوران  ایوان تقریباً خالی رہا اور  442 ارکان کے ایوان میں صرف 14اراکین موجود تھے جو کہ صدر کے خطاب سے عدم  دلچسپی ظاہر کرتے رہے، اسپیکر کی جانب سے اراکین کو نشستوں پر جانے کی ہدایت بھی کی جاتی رہی۔

صدرمملکت  نے اراکین کی عدم توجہ کے باوجود  اپنا خطاب جاری رکھا۔

اس دوران ایوان میں پی ٹی آئی کا کوئی بھی ایم این اے یا سینیٹر موجود نہیں تھا تاہم پی ٹی آئی کے چند منحرف اراکین ایوان میں موجود تھے۔

ارکان پارلیمنٹ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ موجودہ اسمبلی کو نہیں مانتے اس لیے بائیکاٹ کیا، مشترکہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی کر رہےہیں،انہیں بھی نہیں مانتے۔

 مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام نے بھی صدر مملکت کے خطاب کا غیر اعلانیہ بائیکاٹ کیا۔

مزید خبریں :